اب پھر کہتا ہوں۔ کہ آپ اس خط و کتابت سے باز آجائیں۔ جب آپ کے پاس جواب ہی کوئی نہیں تو کیوں بات کو طول دیتے ہیں۔ مولانا سرفراز صاحب صفدر کی کتابوں مقام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور طائفہ منصورہ کا مطالعہ کریں اور ان کا جواب لکھیں اگر تم میں جراءت اور ہمت ہے۔
تمام باطل فرقے تمھاری کو کھ سے پیدا ہوئے۔ مرزائی، چکڑالوی، نیچری وغیرہ وغیرہ۔ سر سید احمد خاں پہلے غیر مقلد تھا۔ پھر نیچری ہو گیا۔ چوہدری سرظفراللہ خاں سابق وزیر خارجہ پہلے غیر مقلد تھا، غیر مقلد گھرانے میں پرورش پائی۔ پھر مرزائی ہو گیا۔ حکیم نورالدین بھیروی پہلے غیر مقلد تھا پھر مرزائی ہوگیا۔ اسلم جیراجپوری پہلے غیر مقلد تھا پھر چکڑالوی ہو گیا۔
یہ تو تقلید کی برکت ہے کہ آدمی اپنے صحیح عقیدے پر قائم رہتا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ شافعی المسلک تھے۔ لگاؤ ان پر بھی فتویٰ، میں آخری مرتبہ آپ سے التماس کروں گا۔ کہ کیا نکالنا ہے اس مسئلہ میں۔ بات کو میں اور آپ ختم کردیں۔ آگے آپ کی مرضی۔
ضروری نوٹ:
آپ کے تمام خطوط میں نے ریکارڈمیں رکھے ہیں۔ آپ ایک بات کو بار بار لکھتے ہیں۔
فقط والسلام
محمد صالح طالب علم از گھر جاکھ
|