کوئی کتاب پیش کریں۔ جس میں یہ لکھاہوا ہے کہ تقلید شخصی شرک اور بدعت ہے۔ آپ کو مبلغ ایک ہزار روپیہ انعام دیاجائےگا۔
آپ کافرقہ ایک نیا فرقہ ہے۔ جو 1209ھ میں پیدا ہوا۔ پہلے لوگ آپ کو وہابی کہتے تھے۔ پھر آپ نے اپنا نام موحد رکھا پھر 1888ء میں انگریز اپنے آقاسےاہلحدیث نام الاٹ کرایا۔ مولوی محمد حسین بٹالوی کا رسالہ دیکھ لیں۔
حافظ صاحب میں آپ کو ایک مشورہ دیتا ہوں۔ نہ اپنا وقت ضائع کریں نہ میرا وقت ضائع کریں۔ مناظروں میں کبھی کوئی بات طے نہیں ہوئی۔ نہ میں مانوں گا نہ آپ مانیں گے۔ میں نے بزرگوں سے سنا ہے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبدالعزیز صاحب رحمۃ اللہ علیہ دونوں کا مناظرہ تقلید شخصی پر ہوا مولانا ثناء اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ شکست کھا کر بھاگے۔ تمام گوجرانوالہ کے آدمی اس بات پرگواہ ہیں۔ آپ کس باغ کی مولی ہیں۔ میں پہلے رقعہ لکھ چکاہوں کہ مناظرے کا شوق ہو تو بڑی خوشی سے کریں۔ زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔
فقط والسلام
محمد صالح طالب علم از گھر جاکھ
|