Maktaba Wahhabi

148 - 896
نے نتائج التقلید کا مطالعہ کیا ہے۔ حکیم محمد اشرف سندھو نے اس میں کیاکیا بکواس کی ہیے اس نے امام صاحب ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق لکھاہے کہ امام صاحب یتیم فی الحدیث تھے اور آپ کو سترہ حدیثیں یاد تھیں۔ مولوی عبداللہ نے لکھا ہے کہ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےنزدیک شراب پینا جائز ہے۔ نبیذ تمر کے معنی تم نے کھجور کی شراب کیا ہے۔ حنفیوں کے نزدیک شراب کے نوپیالے پینے جائز ہیں۔ حافظ محمد جوناگڑھی نے درایت محمدی میں جو کچھ بکواس کی اب چند سوالات دریافت کرتا ہوں۔ جواب ہاں یا نہ میں دیں۔ 1۔ نماز میں رفع الیدین فرض ہے یاواجب یاسنت مؤکدہ؟ 2۔ رفع الیدین نہ کرنے والوں کی نماز باطل ہوتی ہے یانہیں؟ 3۔ سورہ فاتحہ نہ پڑھنے والوں کی نمازباطل اور کالعدم ہوتی ہے یا نہیں؟ 4۔ زیر ناف ہاتھ باندھنے والوں کی نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ 5۔ نمازجنازہ میں سورہ فاتحہ نہ پڑھنے والوں کی نماز جنازہ درست ہوتی ہے یا کہ نہیں، کیاوہ اپنے پر اور میت پر ظلم کرتے ہیں؟ 6۔ کیا آپ ثابت کرسکتے ہیں کہ حج کےدنوں کےعلاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگے سر نماز پڑھی؟ میرا اور آپ کا مسئلہ تقلید ہے۔ لیکن جب آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کی بات نہیں مانتے۔ نہ تو آپ صحابہ رضی اللہ عنھم کے قول وفعل کو حجت مانتے ہیں۔ نہ تابعین نہ تبع تابعین نہ ائمہ اربعہ نہ فقہاء فضلاء نہ اتقیانہ اذکیا۔ اب بتائیں میں آپ کےساتھ بات کیاکروں۔ یہ کہہ دیناآسان بات ہے کہ میں نہیں مانتا۔ آخری بات۔ 7۔ کیا تم ہم کو مسلمان سمجھتے ہو۔ یاکافر اور مشرک کھل کر سامنے آؤ۔ منافقت سےکام نہ لو۔ محمد صالح طالب علم از گھر جاکھی
Flag Counter