Maktaba Wahhabi

146 - 896
اپنے اور بندہ کے خطوط غور سے پڑھیں ان شاء العزیز آپ کو پتہ چل جائے گا ابتدا کس نے کی نیز مناظرانہ رنگ کس نے اختیار کیاخصوصاً آپ کے دوسرے خط کے جواب میں آپ کے ارسال کردہ جوابی لفافہ کو بندہ کی طرف سے آپ کو خالی ہی بھیج دینے کے بعد جو رویہ آپ نے اختیار فرمایا اس کو ذرا ذہن نشین رکھیں بندہ نے تو خالی لفافہ بھیج کر آپ کو موقع فراہم کردیاتھا، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین! ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی۔ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ 20 ذوالحجہ 1404ھ
Flag Counter