جواب مکتوب نمبر11:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بخدمت جناب محمد صالح صاحب!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ۔ اِلیٰ قَوْلِہِ تَعَالٰی۔ (إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ) (سورۃ نحل کی آخری آیات)
اور اللہ تعالیٰ جل وعلا سورہ حم السجدہ میں فرماتے ہیں:
(وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ۔ وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ۔ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ)
اللہ تعالیٰ عزوجل ہی سورہ المؤمنون میں فرماتے ہیں:
(ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ)
اللہ تعالیٰ مجھے آپ کو اور تمام مسلمانوں کو کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
2۔ آپ نے بذات خود لکھا”بات تو تقلید کے مسئلہ پر چل رہی ہے“(آپ کا خط نمبر 7 ص 8) نیز آپ ہی لکھتے ہیں۔ ”موضوع زیر بحث تقلید ہے“۔ (آپ کا خط نمبر 8 ص 1) پھر جناب ہی نے مجھے موضوع کے اندر ہی رہنے کی تلقین فرمائی چنانچہ آپ لکھتے ہیں” موضوع کےاندر رہ کر بات کیا کریں اِدھر اُدھر جانے کی
|