رقعہ جات میں درج ہربات کا ترتیب وار جواب دیں کیونکہ ابھی تک تو آپ نے بندہ کی کسی ایک بات کا بھی جواب نہیں دیا۔
(اِليٰ آخِرهِ مَا قُلْتَ قَبْلُ فِي الرُّقْعَةِ التَّاسِعَةِ )
4۔ آپ لکھتے ہیں” آئندہ خط لکھنے کی کوشش نہ کریں“۔ (آپ کارقعہ نمبر 10 ص 3)
محترم مؤدبانہ گزارش ہے کہ جناب ہی نے بندہ کو پہلے خط لکھا اور جواب کامطالبہ کیاتھا ورنہ میں تو آپ کے نام تک سےواقف نہ تھا تو مکرم خفا نہ ہونا، اگر آپ نے خط لکھا تو جواباً بندہ بھی آپ کو ضرور خط لکھے گا ان شاء اللہ تعالیٰ، آخر کوئی بھائی مکتوب لکھے تو اس کا جواب دینا تو مکتوب علیہ کا حق ہے جس سے اسے محروم کرناکوئی انصاف نہیں۔
ابن عبدالحق بقلمہ
سرفراز کالونی جی ٹی روڈ گوجرانوالہ
6 ذوالحجہ 1404ھ
|