Maktaba Wahhabi

126 - 896
مکتوب نمبر9: محترم المقام جناب حافظ صاحب! السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ! آپ کا گرامی نامہ مؤرخہ84؍5؍14کوملا۔ میرے اور آپ کے درمیان مسئلہ تقلید چل رہا ہے۔ میں اپنے خطوں میں تقلید پر تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔ لیکن آپ کی سمجھ میں میری ایک بات بھی نہیں آئی۔ آپ باربار لکھتے ہیں کہ آپ میرے خطوں کو غور سے پڑھیں۔ میں نے آپ کے خطوں کو نہایت غور سے پڑھا۔ آپ لکھتے ہیں کہ میرے نمبر پڑھیں۔ لیکن جتنے بھی آپ نے آج تک خط لکھے ہیں ان سب میں ایک ہی عبارت ہے لفظوں کا ہیر پھیر ضرور ہے۔ میں پھر اپنے پہلے عقیدے کو دہراتا ہوں۔ ہمارے دین کی بنیاد قرآن کریم اور حدیث شریف ہے قرآن کریم کی تفسیر اور حدیث شریف کی تشریح وہی معتبر ہے جو حضرت صحابہ کرام رضی اللہ عنھم تابعین عظام نے اور تبع تابعین نے حضرات آئمہ دین نے فقہاء نے اور محدثین نے پیش کی ہے۔ جو مسائل صراحتاً قرآن کریم اور حدیث شریف سے نہیں ملتے وہ ہم اجماع اور فقہ سے لیتے ہیں۔ حافظ صاحب غصے کو تھوک دینا۔ ہمارے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنھم معیار حق تہتر فرقوں والی حدیث تو آپ کواز برہوگی۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان تہتر فرقوں میں سے ناجی فرقہ کون سا ہے۔ ؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي“میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو نہیں مانتے۔ سید احمد شہید
Flag Counter