کے دلائل شرعیہ چارہیں: (1)قرآن کریم(2)حدیث شریف(3)اجماع (4)قیاس۔ مگر آپ نے اپنے تازہ ایک دو خطوں میں بوضاحت و صراحت لکھا ہے”ہم مسائل شرعیہ میں امام صاحب کا قول و فعل اپنے لیے حجت سمجھتے ہیں تو محترم فرمائیں آیا آپ یہ دلائل شرعیہ میں ایک اور دلیل شرعی کا اضافہ فرما رہے ہیں؟یا پھر آپ یہ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے قول و فعل کو چارسابقہ دلائل شرعیہ میں سے کسی ایک دلیل شرعی میں درج سمجھتے ہیں؟اس دوسری صورت اختیارفرمانے کی حالت میں امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے قول وفعل کو چار دلائل شرعیہ میں سے جس دلیل شرعی میں آپ درج سمجھتے ہوں اس دلیل شرعی کی تعیین آپ کے ذمہ ہے۔
حضرت معاذ بن جبل والی روایت سے متعلق حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ کی بات قوی نہیں غلط ہے اس کے دلائل یہ بندہ اپنے پچھلے خط میں لکھ چکا ہے۔ ان کا جواب دیں۔
ابن عبدالحق بقلمہ
سرفراز کا لونی۔ جی ٹی روڈ۔ گوجرانوالہ
7؍شعبان 1404ھ
|