Maktaba Wahhabi

106 - 896
آپ کے نزدیک تقلید شرک ہے۔ تو ان میں سے ایک بھی نہیں بچتا جو مشرک نہ ہو۔ میں پھر وہی الفاظ دہراتا ہوں۔ حکیم محمود صاحب بن مولوی اسماعیل صاحب مرحوم جس کو آپ حکیم الامت کہتے ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں(1) قرآن کریم (2)حدیث شریف(3)اجماع (4)قیاس۔ (فقہ) جو آیت یہود اور نصاریٰ کے حق میں نازل ہوئیں وہ آپ ہم پر چسپاں (فٹ)کرتےہیں۔ مولانا صاحب کچھ خدا کا خوف کریں۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کوکیا جواب دیں گے۔ آپ کے تمام علماء کرام ہم کو مشرک کہتے ہیں۔ بلکہ آپ کے شیخ الحدیث مولوی عبداللہ صاحب بھی ہم کو مشرک کہتے ہیں۔ ہمارے رشتہ ناطہ کیوں کرتے ہیں۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں۔ کیا مسلمان کا نکاح مشرک سے ہو سکتا ہے جواب دیں۔ وہ ایک آیت میں نے لکھی۔ آیات تو کئی ہیں۔ تقلید کی تعریف تو آپ نے لکھ دی۔ باقی کیا رہ گیا۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث کا حوالہ نقل کررہا ہوں۔ ذرا آپ بھی کوشش کیا کریں۔ مجھے بطور طعنہ یہ بات لکھی ہے۔ کہ بے سند روایت پیش کرتے ہیں۔ سند بھی لیجیے۔ ترمذی، ابو داؤد، دارمی، مشکوۃجلد 2ص324۔ حافظ عماد الدین ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند عمدہ اور کھری ہے۔ ضروری نوٹ: آپ کے خط کا انتظار کروں گا۔ جب آپ اپنوں کی بات بھی نہیں مانتے کیا وہ آپ سے کم علم رکھتے تھے۔ تیرہ سو سال تک آپ کے فرقے کا نام و نشان نہیں ملتا۔ آپ اماموں کی توہین کرتے ہیں۔ عبداللہ پروفیسر نے ایک رسالہ رفع الیدین کے مسئلہ پر شائع کیا ہے۔ آپ نے اندھے اماموں کی تقلید کی۔ (صفحہ نمبر17) محمد صالح طالب علم کاشانہ بدر۔ گھر جاکھ۔ گوجرانوالہ
Flag Counter