Maktaba Wahhabi

105 - 896
کیوں بند نہیں کرتے۔ جو آپ نے یہ لکھا ہے۔ کہ امام صاحب کس کے مقلد تھے۔ آپ کو اتنا بھی علم نہیں۔ کہ مجتہد کسی کا مقلد نہیں ہوتا۔ مسئلہ کی تحقیق کرنا اہل علم کاکام ہے۔ جولوگ جاہل اور حروف ابجد سے واقف نہیں۔ ان کاکام تقلید ہے۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے آپ کو دشمنی ہے۔ دوسرےاماموں سے نہیں یہی وجہ ہے کہ آپ حنفیوں سے دشمنی رکھتے ہیں۔ اشتہار اور پمفلٹ شائع کرتے رہتے ہیں۔ آپ کی دشمنی کی حد ہو چکی۔ آپ کہتے ہیں کہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ یتیم فی الحدیث تھے۔ آپ کو سترہ حدیثیں آتی تھیں۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا علمی گہوارہ حضرت امام اعظم حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ وکیع بن الجراح امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ امام علی بن المدینی امام یحییٰ بن معین امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ امام ابو داؤدرحمۃ اللہ علیہ امام ابو یعلیٰ موصلی امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نسائی رحمۃ اللہ علیہ ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نوٹ فرمائیے! آئمہ حدیث میں سے کون ہے جس نے امام ابو حنیفہ کی علمی آغوش میں پرورش نہیں پائی۔ جمہور محدثین آئمہ اربعہ کے مقلد تھے۔ امام تاج الدین سبکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ شافعی المسلک تھے امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ بھی شافعی المسلک تھے۔ اور امام نسائی بھی۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ، حافظ ابن حجررحمۃ اللہ علیہ، علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ، ملا علی قاری حنفی المسلک تھے۔ سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں۔ اگر
Flag Counter