تعالیٰ اور دیگر علماء اہلحدیث نیز علماء اہل الرائے میں سے کسی عالم کا ہم کلمہ نہیں پڑھتے، نہ ہی ہم ان کے مقلد ہی ہیں اور نہ ہی وکیل اس لیے آپ ان کے متعلق جو درست وغیرہ درست لکھنا یا ان کے جس قدر صحیح وغیرصحیح حوالہ جات پیش کرنا چاہتے ہیں بڑی خوشی سے لکھیں اور پیش فرمائیں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔
(وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللّٰهِ ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لا يُظْلَمُونَ)
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ والی روایت آپ کئی دفعہ پیش فرما چکے ہیں مگر ہر دفعہ آپ نے اسے بلا سند ہی پیش فرمایا لہٰذا آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اگر آئندہ آپ اس روایت کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو اسے باسند پیش فرمانا آپ کا بڑا فائدہ ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
ابن عبدالحق بقلمہ
سرفراز کالونی۔ جی ٹی روڈ۔ گوجرانوالہ
1404ھ۔۔ 3/رجب |