Maktaba Wahhabi

80 - 896
جواب مکتوب نمبر1: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بخدمت جناب محمد صالح صاحب! هَدَانِيَ اللّٰه تَعَاليٰ وَاِيَّاكَ لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ! امابعد! آپ کے بیشتر سوالات کے جوابات کی خاطر تقلید کی حقیقت کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے اورمعلوم ہے کہ تقلید کی حقیقت کے سلسلہ میں کوئی کچھ کہتاہے اور کوئی کچھ لہٰذا گزارش ہے کہ آپ اس سلسلہ میں اپنے عندیہ سے مطلع فرمائیں تاکہ اس کی روشنی میں بھی آپ کو آپ ہی کے ان سوالات کےجوابات سے آگاہ کیاجاسکے۔ ویسے اس بندہ کے ہاں تو کسی کی دلیل شرعی کی منافی رائے کو ماننا تقلید ہے پس تقلید کی اس حقیقت کے پیش نظر مقلد کا حکم واضح ہے کہ وہ کون ہے مسلم یاکافر، موحد یا مشرک اور اہل حدیث وسنت یا غیر اہلحدیث وسنت؟قرآن مجید میں ہے: (اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ) الخ یہ آیت مبارکہ بلاشبہ اہل کتاب کے بارہ میں نازل ہوئی مگر جو نام کا مسلمان اہل کتاب والی اس خصلت کو اپنائے وہ بھی ضرور بالضرور اس آیت مبارکہ کی زد میں آئے گا اس مقام پر دیوبندی بریلوی کا سوال نہیں کوئی نام کااہلحدیث ہی کیوں نہ ہووہ بھی یہی حکم رکھتا ہے۔ سوال نمبر 9۔ میں جن اشخاص کے آپ نے نام لکھے ہیں وہ سب کےمنکر حدیث ہیں بلکہ منکر قرآن بھی۔ چھٹے سوال کے علاوہ آپ کے باقی تمام سوالات کا جواب تو مذکورہ بالاکلام
Flag Counter