Maktaba Wahhabi

600 - 896
حدیث پر جرح نہیں کی۔ اگر ہمت کر کے مولانا عبدالمنان صاحب (شیخ الحدیث جامع [1]محمدیہ)مجھے یہ دکھلادے صحیح حوالہ سے کہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ اور یہ یحییٰ بن آدم نے اس کو ضعیف کہا ہے تو میں جھوٹا اور آپ سچے اگر نہ دکھلا سکے تو پھر۔ ۔ ۔ اگر آپ یہ حوالہ صحیح ثابت کردیں تو آگے بات کرنا ورنہ ختم۔ اصل بات یہ ہے مولانا صاحب یہ دلائل شوافع وغیرہ سے مانگ مانگ تم اپنا مسلک ان دلائل سےثابت کرنا چاہتے ہو۔ جب انھوں نے بھی انکار کردیا پھر تم نے بھاگتے بھاگتے ان سے جب دلائل نہ ملے ان کی طرف غلط باتیں منسوب کیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ ماشاء اللہ تحقیق کے میدان کے شہسوار ہو تم فَوَا اَسَفًا جب تم حضرات حوالوں کے اندر ہی تحقیق نہیں کر سکتے تو احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا تم سے اچھی اُمید رکھی جا سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ تم حدیثوں کے درمیان فرق معلوم نہیں کر سکتے۔ گر ہمیں مکتب وہمیں ملاں است کار طفلاں تمام خواہدشد خلاصہ کلام یہ کہ کون کون سی غلطی پکڑوں۔ مولانا صاحب خدا کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ اللہ سے ڈرو۔ فإلى اللّٰه المشتكى باقی رہا ابو داؤد کا (ليس هوبصحيح) کہنا اس کا جواب میں نے اپنے پہلے رقعہ میں دیا ہے۔ الحاصل یہ کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی یہ روایت ابو داود ج1 ص109 میں مذکور ہے اور اس میں (ليس بصحيح) کے الفاظ مذکور نہیں یہ الفاظ حضرت براء ابن عازب رضی اللہ عنہ کی روایت کے آخر میں ہیں جو ابو داؤد ج1 ص110میں مذکور ہے۔ (وقال الدارقطني لم يثبت)اس کا جواب مولانا صاحب اول تو یہ ہے غیر مفر
Flag Counter