بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بخدمتِ اقدس جناب مولانا عبدالمنان صاحب:
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اما بعد!السلام علیکم بعد گزارش یہ ہے کہ مولانا محمد امجد صاحب نے تین چار آدمیوں کی موجودگی میں مجھ سے یہ کہا تھا کہ اگر آپ ترکِ رفع الیدین کے متعلق کوئی حدیث صحیح صریح دکھلادیں تو میں رفع الیدین کرنا چھوڑدوں گا تو میں نے اس کے کہنے کے مطابق کئی احادیث لکھ کر دکھلائیں جو کہ رفع الیدین کے متعلق صحیح اور صریح ہیں لیکن بات ہے اور کہ غیر مقلدین حضرات کا مقصد ہی اور ہوتا ہے۔ مسائل پوچھتے ہیں سمجھنے کے لیے لیکن مقصد ان کا اور ہی ہوتا ہے جیساکہ ان کے رقعہ سے معلوم ہورہا ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ یہ بندہ ناچیز ان کے مقصد سے خدا کے فضل وکرم سے نہیں پیچھے ہٹتا۔
لہٰذا اگر تمہارا مقصد یہی ہے تو اس بات کو آگے چلانے کے لیے یعنی ترک رفع الیدین یا رفع الیدین کو تاکہ حق ظاہر ہوقبل اس کے یہ باتیں بیان کرے۔
1۔ اپنا مسلک رفع الیدین کے بارے میں بیان کرے کہ کون سی جگہ رفع الیدین کرنا ہے اور کون سی جگہ نہیں۔
2۔ اور دوسری بات یہ بیان کریں کہ یہ رفع الیدین فرض ہے یاسنت ہے واجب ہے یا مستحب ہے۔
|