نوٹ نمبر 7: جولوگ نماز میں سینے پر اور ناف سے اوپر ہاتھ باندھنے کو غلط سمجھتے ہیں یا اس کے منکر ہیں یااس عمل کو توہین آمیزسمجھتے ہیں اور اس کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ اُن لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ سنت کا منکر بدعتی اور گناہگار ہوتا ہے اور مذاق اُڑانے سے ایمان جاتا رہتا ہے۔
پھر زیر ناف ہاتھ باندھناغیر سنت ہے اور غیر سنت کو سنت بنانا بڑا ہی سنگین جرم ہے کیونکہ غیر سنت کو سنت بنانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا اور بہتان لگانا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ پر بھی۔ نعوذباللّٰه من ذالك۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو زندگی کے ہر شعبہ میں کتاب وسنت کا پابند بنائے۔ آمین یارب العالمین !
|