Maktaba Wahhabi

162 - 896
پہلا باب منظور ہے گزارشِ احوال واقعی ناظرین کرام! مسئلہ تراویح نے قلعہ دیدار سنگھ اور نور پور میں ایک نزاعی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ یہ مسئلہ دیوبندی مقلدین اور اہلحدیث مکتب فکر کے حضرات کے مابین ہے۔ دونوں جانب سے پمفلٹ شائع کیا گیا تھا۔ ہماری طرف سے رمضان المبارک میں ٹریکٹ نمبر 1 شائع کیا گیا تھا۔ اس میں واضح کیا گیاتھا کہ کس طرح اس مسئلہ نے تحریری صورت اختیار کی۔ اور کیوں اسے شائع کیا گیا تھا۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی دوسری کڑی ہے۔ مقلدین نے اپنے پمفلٹ میں اصل واقع کوبدل کرپیش کیا ہے۔ اتنی تگ ودود کے باوجود اپنے مدعا میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دیوبندی مقلدین نے اپنے شائع شدہ پمفلٹ”التنْقِيح لِعَدَدِ صَلوٰةِ التَّراوِيْح“ میں کچھ کذب بیانی دروغ گوئی اور باطل پسندی کا اظہار کیا ہے۔ ہرمقام پر اصل مسئلہ سے ان لوگوں کو کم ہی واسطہ رہاہے۔ چنانچہ یہ ایسے اوڑھنے بچھونے کی تلاش میں رہیں گے کہ اس پر سنت کالیبل چسپاں کرسکیں۔ سنت نبوی کاان لوگوں کی خواہشات کے مطابق ڈھل جانا تو ناممکن ہے جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ خرافات کا شکار ہوکر رہ جاتے ہیں جس کے تحفظ کے لیے اپنی اساس تک کو بھول جاتے ہیں اورائمہ احناف رحمۃ اللہ علیہم کی تقلید کی بجائے ائمہ محدثین رحمۃ اللہ علیہم کے دامن میں پناہ لینے کی کوشش رہتی ہے۔ لیکن جب وہاں سے بھی اُمیدی ہوتی ہے۔ تو پھر یہ حضرات علماء احناف اور دیوبندی اُمت کا اجماع کہہ کر ڈھارس بندھاتے ہیں۔ مختصر یہ کہ آئمہ احناف کی پیروی بھی صرف ہوس
Flag Counter