2۔ قالوالا آخره آباءنا۔ [1]
یہ تو یہودیوں اور عیسائیوں کے مولوی اور پیر حرام کھاتے تھے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نےبھی حرام کھایا امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا تقوی اور دیانت کی ایک مثال ملاحظہ ہو:
امام ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ مکی اپنی کتاب ”الخیرات الحسان“میں لکھتے ہیں(یہ ہیں بھی شافعی مسلک کے)کہ کوفہ میں کسی کی بکری گم ہو گئی۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے لوگوں سے پوچھاکہ بکری کتنا عرصہ زندہ رہتی ہے۔ بتایا گیا کہ تقریباً چھ سال، امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے چھ سال تک بکری کا گوشت نہیں کھایا۔ وہ اس لیے کہ کہیں وہ ہی بکری کسی قصاب نے ذبح نہ کر لی ہو۔
اور میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ آپ لوگ گستاخ اور بےادب ہیں پروفیسر عبد اللہ نے رسالہ رفع الیدین عبدالقادر کے نام پر شائع کیا۔ اس میں لکھا ہے کہ آپ نے اندھے اماموں کی اندھی تقلید کی۔ اس سے بڑھ کر اماموں کی اور کیا گستاخی ہو سکتی ہے۔ کبھی آپ کہتے ہیں کہ امام صاحب کو صرف سترہ احادیث یادتھیں اور وہ یتیم فی الحدیث تھے۔ میں نے پہلے خط میں ان کا علمی گہوارہ پیش کیا تھا جس کا آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اب میرا ایک آخری سوال ہے کہ اسلام میں اجتہاد ہے یا کہ نہیں؟اس کا جواب ضروردیں۔ اور بھی بہت سی باتیں ہیں۔
مانا کہ تم حسیں ہو پر دل کے سخی نہیں
عاشق کے اس سوال کو پورا نہ کر سکے
حافظ صاحب میں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ جب تک بات اختتام تک نہ پہنچ جائے۔
|