پڑھتے رہے۔
طلاق ثلاثہ
آپ کے نزدیک ایک مجلس میں تین طلاق کو طلاق واحد شمار کیا جاتا ہے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین، تابعین، آئمہ مجتہدین کے نزدیک تین طلاق تین ہی ہیں۔ آپ کے بعض اکابر علماء بھی اس مسئلہ میں ہمارے ساتھ ہیں اور آئمہ اربعہ کے نزدیک جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہیں اس کا نکاح پڑھنا حرام ہے اور آپ نکاح پڑھتے ہیں۔ بُرا نہ منائیں۔ مرزا احمد قادیانی پہلے غیر مقلد تھا حکیم نوردین بھیروی جو مرزا غلام احمد کا پہلا خلیفہ ہے۔ وہ بھی غیر مقلد ہی تھا۔ مولوی عبداللہ چکڑالوی خطیب مسجد چینیاں والا بھی غیر مقلد ہی تھا۔ حافظ محمد اسلم جیراج پوری یہ بھی غیر مقلد ہی تھا۔ سرسید احمد خاں نیچری یہ بھی غیر مقلد ہی تھا جتنے بھی نئے فرقے آج تک پیدا ہوئے ہیں یہ تمھاری ہی کوکھ سے نکلے ہیں۔ یہ ہے ترک تقلید کا نتیجہ۔ غیر مقلد کہتے ہی اسے ہیں جو مادر پدر آزاد ہو۔
اب میں تین چار سوال لکھتا ہوں پہلے ان کے جواب دیں پھر خط و کتابت ہو گی ورنہ خط و کتابت بند کردی جائے گی۔
1۔ نماز کی شرائط حدیث سے بیان کریں؟
2۔ نماز کے ارکان حدیث سے بیان کریں؟
3۔ اگر پانی، لسی دودھ وغیرہ میں مچھر، چیونٹی، چیونٹا، شہد کی مکھی۔ بھڑیا اور کوئی کیڑامکوڑا گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے۔ حدیث پیش کریں۔ قیاس کو میں نہیں مانوں گا۔
4۔ ریل گاڑی، بس، ہوائی جہاز میں نماز کیسے پڑھی جائے؟ حدیث سے ثابت کریں۔
اب میں اپنے اصلی موضوع کی طرف آتا ہوں۔
|