خطوں میں تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔ مگر آپ کوئی بات نہیں مانتے۔ اگر آپ کو مناظرہ کا شوق ہوتو میں مولانا محمد امین صاحب اوکاڑوی کو بلالیتا ہوں۔ ہمارے ساتھ مندرجہ ذیل مسائل پر مناظرہ کرلیں۔
1۔ تقلید۔ 2۔ فاتحہ خلف الامام۔ 3۔ رفع الیدین۔ 4۔ آمین بالجہر۔ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ والی روایت کے متعلق جولکھاہے امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ کی بات قوی ہے۔ یا آپ کی، میں پھر اپنے اصول کو دہراتا ہوں۔
1۔ قرآن کریم۔ 2۔ حدیث شریف۔ 3۔ اجماع۔ 4۔ قیاس۔ اب میرے مندرجہ ذیل سوالات کاجواب دیں۔ نماز کی شرائط حدیث سےبیان کریں۔ نمازکےارکان حدیث سے بیان کریں۔
مچھر اوربھونڈ وغیرہ کسی پینے والی چیز میں گرجائیں تو ان کا کیاحکم ہے۔ حدیث سے پیش کریں۔
آپ کافرقہ بالکل نیا ہے۔ گستاخ اور بےادب ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی آپ توہین کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی توہین کرتے ہیں۔ ائمہ دین کی توہین کرتے ہیں اولیاء اللہ کی توہین کرتے ہیں۔ جب آپ اپنے بڑوں کی بھی نہیں مانتے تو ائمہ دین کی بات کب مانیں گے۔ آپ لکھتے ہیں کہ فلاں حنفی تھا۔ فلاں شافعی تھا۔ فلاں مالکی تھا۔ فلاں حنبلی تھا۔ کیا یہ قرآن میں لکھا ہے یا حدیث میں لکھاہے۔ تمام باتیں قرآن کریم یا حدیث شریف میں نہیں ہوتیں۔ تم مانویانہ مانو، لیکن ایک بات ضرور کہوں گا۔ کہ ہم کومشرک یا بدعتی نہ کہو۔ اگر کہنا ہے تو مقلدین شافعی، مالکی، حنبلی سب کوکہو۔ مکہ معظمہ جا کر اپنے آپ کو سلفی کہتے ہو وہاں جا کر اپنے آپ کو غیر مقلد کیوں نہیں کہتے۔
انبیاء علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں۔ ائمہ مجتہدین معصوم عن الخطا نہیں ہوتے۔ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے جتنا بغض اورعناد آپ کو ہے۔ اور کسی کو نہیں۔
کئ کئی الزام امام صاحب پرلگاتے ہو۔ کہ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےنزدیک شراب
|