Maktaba Wahhabi

811 - 896
قریباً آٹھ ماہ انتظار کرنے کے بعد اہل حدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں نے قاضی صاحب کی اور میری وہ تحریریں”ایک دین اور چار مذہب “کے نام سے شائع کر دیں۔ ان کے شائع ہونے کے تقریباً آٹھ ماہ بعد وہ کام جو سولہ ماہ قبل ممکن ہی نہ تھاواقع ہو گیا۔ قاضی صاحب کے معیار میں تضعیف ہوگئی اور انھوں نے میری تحریر کا جواب”اظہارالمرام“کے نام سے شائع کردیا مگر اپنے اس خادم کو جوان کا اولین مخاطب تھا یادہی نہیں فرمایا کہ ایک نسخہ مجھے بھی بھیج دیتے غرض میں نے ایک طالب علم کو بھیج کروہ رسالہ منگوایا اور اب اس کی حقیقت واضح کرتا ہوں۔ مختصر جواب اس کا تو یہ ہے کہ جو صاحب”ایک دین اور چار مذہب“اور”اظہار المرام“کو سامنے رکھے کر پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ قاضی صاحب میرے سوالات میں سے ایک کا جواب بھی نہیں دے سکے بلکہ انھوں نے اپنی تحریر میں مزید کئی غلطیاں اور بہت سی خلاف واقعہ باتیں کی ہیں۔ اب آپ اختصار کے ساتھ ان کے جوابات کا حقیقت میں جواب نہ ہونا ملاحظہ فرمائیے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے ان کی چند جدید خلاف واقعہ باتوں کی نشان دہی بھی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق سمجھنے اور قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عبدالسلام بھٹوی جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ شعبان 1406ھ؁
Flag Counter