آئی اور اگر بعد میں معیار بنا تو یہ انصاف نہیں کہ اپنی بات لکھنے کے لیے تو وقت میں گنجائش نکال لی جائے مگر جب اس کا ثبوت طلب کیا جائے تو وقت معیار بن جائے۔ تلک اذا قسمۃ ضیزی
اور یہ بھی فرمائیے کہ اگر آپ کا وقت معیار ہے تو آنے کے لیے کس طرح وقت نکالیں گے اور بلا کر کس طرح گفتگو کریں گے وہی گنجائش جو اس وقت نکالیں گے ابھی نکال کر اپنی لکھی ہوئی باتوں کا ثبوت لکھ بھیجیں اور وہی زور علم جو واسطہ فی الثبوت فی العروض فی الاثبات اور معیار وغیرہ کی اصطلاح استعمال کرنے پر بلا ضرورت اور بلا مناسبت صرف فرما رہے ہیں اپنی باتوں کا ثبوت لکھنے پر صرف فرمائیں۔ آپ یہ بات تصور سے بھی نکال دیں کہ میں تحریر کا بہترین طریقہ چھوڑ کر آپ کے للکارنے پر جھگڑے کے لیے آپ کو بلاؤں گا یا خود آپ کے پاس آؤں گا۔ اگر آپ تحریر کو دور سے تیر چلانا سمجھتے ہیں تو یہ تیر تو خود آپ نے پہلے چلایا ہے۔
فقط والسلام
۶ محرم ۱۴۰۵
عبدالسلام
مدرس جامعہ محمدیہ وخطیب مسجد طیبہ
وحدت کالونی گوجرانولہ
|