Maktaba Wahhabi

724 - 896
ثابت ہی نہیں“لکھ دیا تو ان شاء اللہ العزیز بتایا جائے گا کہ ان کا یہ دوسرا نظریہ دعوائے نسخ کی طرح ان کی پیش کردہ پانچ اور غیر پیش کردہ روایات میں سے کسی ایک روایت سے بھی ثابت نہیں ہوتا۔ (میرا رقعہ نمبر5ص8) تو دیکھئے جناب قاری صاحب! آپ کی بات ”مولنا [1]صاحب نے بذم خود2 مجھے منسوخیت رفع الیدین کا مدعی ٹھہرایا3 ہوا ہے حالانکہ مرے4 رقعہ میں آخری سطور یہ ہے اور بطور سرخی دے کر لکھا ہواہے یعنی اس طرح، تنبیہ:بھائی امجد صاحب یہ دلائل پیش کیے ہیں ترکِ رفع الیدین پر الخ۔ (قاری صاحب کا رقعہ نمبر 5ص1) اور اس مضمون پر دلالت کرنے والی آپ کی دیگر باتوں کا رد تو بندہ نے اس وقت ہی کردیا تھا جس وقت کہ یہ باتیں آپ نے لکھی تھیں نہ آپ کی توجہ ان کی طرف تھی ورنہ آپ اپنے پہلے رقعہ میں”اور دلیل منسوخیت پر بھی “کبھی نہ لکھتے۔ باقی رہا آپ کا اپنے پہلے رقعہ کے آغاز میں بولے ہوئے لفظوں”رفع الیدین نہیں کرنا چاہیے“کی جگہ اسی پہلے رقعہ کے آخر میں تنبیہ کی سرخی دے کر لفظ ”ترک رفع الیدین“بول اور لکھ لینا تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لفظ ”ترک رفع الیدین“میں بھی لفظ” رفع الیدین نہیں کرنا چاہیے“کی طرح منسوخیت رفع الیدین کی نفی پر کوئی سی دلالت بھی نہیں ہے جبکہ آپ کے ہی لفظ ”اور دلیل منسوخیت پر بھی منسوخیت رفع الیدین“کے آپ کا دعویٰ ہونے میں نص صریح ہیں۔ اگر آپ انصاف کرتے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے تو آپ اپنے اس پانچویں رقعہ میں”منسوخیت رفع الیدین“سے انکار پر دلالت کرنے والی باتیں کبھی نہ لکھتے کیونکہ ان کا رد تو بندہ نے اپنے پہلے رقعہ ہی میں لکھ دیا تھا جیسا کہ عنوان”ایک شبہ اور اس کا ازالہ“کے تحت درج شدہ میری عبارت سے واضح ہے اگر آپ نے منسوخیت
Flag Counter