Maktaba Wahhabi

624 - 896
بتائیں گے کہ قاری صاحب کا دعویٰ ”منسوخیت رفع الیدین“کسی ایک دلیل سے بھی ثابت نہیں ہوتا“(میرا رقعہ نمبر1ص2) 2۔ نیز اسی بندہ نے اپنے دوسرے رقعہ میں لکھا”اور تیسرے سوال کی اس لیے کوئی وجہ جواز نہیں کہ آپ منسوخیت رفع الیدین کے مدعی ہیں اور دعوائے منسوخیت کی صورت میں ثبوت شرعی مدعی اور سائل دونوں کے ہاں مسلم ہوتا ہے اس لیے ایسی صورت میں اثبات کے دلائل پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نسخ کے دلائل پر بات چیت ہوا کرتی ہے۔ ہاں اگر آپ منسوخیت رفع الیدین والے دعویٰ کو واپس لے لیں اور لکھ دیں کہ رفع الیدین سرے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت ہی نہیں تو یہ بندہ ضرور بالضرور ان شاء اللہ العزیز اثبات رفع الیدین کے دلائل جناب کی خدمت اقدس میں پیش کردے گا۔ “(میرا رقعہ نمبر 2ص3) 3۔ نیز اسی بندہ نے اپنے تیسرے رقعہ ص3پر اپنے دوسرے رقعہ ص3 کے حوالہ سے مندرجہ بالا اپنی عبارت نقل کی اسے بھی ملاحظہ فرمالیں۔ 4۔ پھر بندہ نے اپنے چوتھے رقعہ ص3 پر بھی اپنے دوسرے رقعہ ص3اور تیسرے رقعہ نمبر 3 کے حوالہ سے اپنی اسی مندرجہ بالا عبارت کو نقل کیا ہے اسے بھی آپ ایک دفعہ ضرور دیکھیں۔ 5۔ پھر بندہ ہی نے اپنے چوتھے رقعہ میں”اس جواب کی قدرے توضیح“کے عنوان کے تحت لکھا ”قاری صاحب!منسوخیت رفع الیدین“ آپ کا دعویٰ ہے اور منسوخ اسی شے کو کہا جاتا ہے جو شرع میں پہلے پہل ثابت شدہ ہو تو آپ نے یہ دعویٰ کر کے مواضع ثلاثہ میں رفع الیدین کے پہلے پہل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہونے کو تو تسلیم فرما لیا ہوا ہے اب دلیل آپ کس کی طلب فرماتے ہیں؟اب توآپ کا فرض ہے کہ نسخ رفع الیدین پر آپ کی طرف سے پیش کردہ دلائل کے رد میں بندہ کی طرف سے آپ کے پاس پہنچے ہوئے بارہ صفحات والے رقعہ کا
Flag Counter