Maktaba Wahhabi

587 - 896
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم جناب قاری جمیل احمد صاحب! زَادنيَ اللّٰه تَعَاليٰ وَاِيَّاكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امابعد!آپ اپنے اس تازہ رقعہ میں لکھتے ہیں” السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ دو رُقعے پہلے لکھ چکا ہوں۔ اور ایک یہ لکھ رہا ہوں الخ۔ “یہ دُرست کہ آپ نے بندہ کو مخاطب کر کے اپنے اس تازہ رقعہ سے پہلے دورقعے قلم بند فرمائے لیکن آپ کا اصل رقعہ تو وہ ہے جو آپ نے مولوی امجدصاحب کےنام لکھا، جس میں آپ نے منسوخیت رفع الیدین کا دعویٰ فرمایا، جس میں بزعم خود آپ نے اپنے اس مذکورہ دعویٰ پر مولوی امجدصاحب کو رفع الیدین ترک کرانے کی غرض سے پانچ روایات پیش فرمائیں جس کے آخر میں آپ نے بڑے طمطراق سے لکھا”اگر کسی بھائی کو ان احادیث پر کسی قسم کا کوئی اعتراض اور کوئی شک ہو تووہ ان لکھے ہوئے صفحوں کے ساتھ جو صفحے خالی ہیں ان پر اپنے اعتراض اور شک و شبہات لکھے ان شاء اللہ العزیز تسلی بخش جواب دیا جائے گا“اور جس کے جواب میں آپ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے بندہ نے بارہ صفحات کا رقعہ لکھ کر آپ کے پاس پہنچایااور آپ نے اسے وصول بھی فرمایا مگر تاحال آپ نے تسلی بخش جواب دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود میرے اس بارہ صفحات والے جوابی [1]رقعہ کے ایک لفظ کا بھی جواب نہیں دیا بلکہ آپ نے اپنے پہلے پانچ روایات والےرقعہ اور میری طرف سے اس کے بارہ صفحات والے جوابی رقعہ کے نام تک لینے چھوڑ رکھے ہیں اور نہ ہی آپ ان دو رُقعوں کو باقاعدہ بات چیت کا حصہ شمار
Flag Counter