مؤلف: حافظ عبدالمنان نور پوری، مولانا عبدالسلام بھٹوی
ناشر: ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ
12
مرزائی مربی کی پہلی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیمدعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام اُمتی نبی ہیں“۔ اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے۔ دستخط مدعی:محمد اعظممربی سلسلہ احمدیہ گوجرانوالہ 83/1/24حافظ عبدالمنان صاحب کی پہلی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیمبخدمت جناب محمد اعظم صاحب!وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے کہ آپ نے ہمیں مندرجہ ذیل تحریر دی تھی”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی...امتی نبی ہیں۔ اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے“۔ مگر تاحال آپ نے اپنے مندرجہ بالا دعویٰ کی کوئی دلیل پیش نہیں کی۔ لہٰذا اس طرف توجہ فرمائیں اور اپنے مذکورہ بالا دعویٰ کی دلیل قرآن مجید اور احادیث ثابتہ سے پیش فرمائیں۔ 17جمادی الاولیٰ 1403ھ3؍مارچ 1983ءابن عبدالحق بقلمہسرفراز کالونی جی ٹی روڈ گوجرانوالہ