Maktaba Wahhabi

755 - 738
جائے گا اور سو پورا کرنے کے لیے یہ کہے: ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ))[1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،تمام بادشاہی اور ہر قسم کی تعریف اس کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ سنن ابو داود،نسائی،بیہقی،دارمی،موطا امام مالک اور صحیح ابن خزیمہ میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((غُفِرَتْ خَطَایَاہُ وَاِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ)) ’’اس کے سارے گناہ بخش دیے جاتے ہیں،اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘ پانچواں طریقہ: سنن نسائی،دارمی،صحیح ابن خزیمہ،ابن حبان اور مسند احمد میں یہ مذکور ہے کہ(25)مرتبہ سبحان اللہ،(25)مرتبہ الحمدللہ،(25)مرتبہ اللہ اکبر اور(25)مرتبہ ہی((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ))کہیں۔[2] چھٹا طریقہ: صحیح مسلم(سابقہ حوالہ)میں بہت مختصر ہے کہ ان تینوں کلمات کو صرف گیارہ گیارہ مرتبہ ہی کہہ لے۔ ساتواں طریقہ: یہ اور بھی مختصر ہے کہ کم از کم ان تینوں کلمات کو صرف دس دس مرتبہ ہی کہہ لے۔سنن ابو داود،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ یہ(پنج گانہ نمازوں کے بعد کہنے سے)زبان پر تو کل ایک سو پچاس کلمے بنیں گے،لیکن میزانِ حسنات میں یہ ایک ہزا ر پانچ سو شمار ہوں گے۔[3] واللّٰه ولي التوفیق۔
Flag Counter