Maktaba Wahhabi

173 - 738
مسنون کیفیت ِ نماز اور اس کی ترتیب تکبیرِ تحریمہ سے لے کر سلام پھیرنے تک نماز مسنون کے تفصیلی مسائل سے قبل آئیے نماز کی ترکیب و ترتیب اور مسنون طریقے کے بارے میں ایک دو ایسی احادیث کا مطالعہ کریں جن پر کافی حد تک طریقۂ نماز کا دار و مدار ہے۔ 1۔ نماز کو اچھے طریقے سے نہیں بلکہ جلدی جلدی ادا کرنے والے دیہاتی کو نماز کا صحیح طریقہ سکھلاتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((إِذَا قُمْتَ اِلَی الصَّلَاۃِ فَاَسْبِغِ الْوُضُوْئَ،ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ،ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَیَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ،ثُمَّ ارْکَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا،ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَعْتَدِلَ قَائِمًا،ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا،ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا،ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا،ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا،وَافْعَلْ ذٰلِکَ فِیْ صَلَاتِکَ کُلِّہَا))[1] ’’جب تم نماز پڑھنے لگو تو خوب اچھی طرح وضو کر لو،پھر قبلہ رو ہو کر تکبیرِ تحریمہ کہو،پھر قرآنِ کریم سے جو میسر ہو وہ پڑھو،پھر رکوع کرو،حتیٰ کہ تم اطمینان سے رکوع کرو،پھر رکوع سے سر اٹھاؤ،یہاں تک کہ تم اطمینان سے کھڑے ہو جاؤ،پھر سجدہ کرو،یہاں تک کہ تم اطمینان سے سجدہ کر لو،پھر سجدے سے سر اٹھاؤ،یہاں تک کہ تم اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور پھر دوسرا سجدہ کرو،یہاں تک کہ تم اطمینان سے سجدہ کر لو،پھر دوسرے سجدے سے سر اٹھاؤ،حتی کہ تم اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور پھر پوری نماز یوں ہی پڑھو۔‘‘ اس حدیث میں دوسرے سجدے کے بعد اطمینان سے بیٹھ جانے کا ذکر ہے۔یہ بیٹھنا
Flag Counter