Maktaba Wahhabi

393 - 738
سے انھوں نے اکیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام ذکر کیے ہیں جنھوں نے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔علامہ فیروز آبادی اور علامہ البانی نے بھی اسے متواتر کہا ہے۔امام زیلعی حنفی نے ’’نصب الرایہ‘‘ میں امام بیہقی سے نقل کرتے ہوئے اس کو روایت کرنے والے سینتیس(37)صحابہ کرام(رضی اللہ عنہم)کے اسماے گرامی ذکر کیے ہیں۔امام ابن الجوزی،علامہ زیلعی،علامہ ابن حزم،علامہ سبکی رحمہم اللہ کے ذکر کردہ اَسماے صحابہ رضی اللہ عنہم اڑتالیس تک پہنچ جاتے ہیں،جبکہ حافظ عراقی نے لکھا ہے کہ رفع الیدین کا ذکر پچاس صحابہ رضی اللہ عنہم کی احادیث میں ہے۔نیز امام حاکم اور ابن مندہ کے قول کے مطابق ان میں چاروں خلفاے راشدین اور عشرہ مبشرہ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی ان میں شامل ہیں۔[1] دوسری دلیل: صحیح بخاری و مسلم،سنن نسائی و ابن ماجہ،صحیح ابن حبان و ابن خزیمہ،مسند احمد اور جزء رفع الیدین بخاری میں حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ سے مروی ہے۔امام ابو قلابہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ((إِنَّہٗ رَاٰی مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ اِذَا صَلّٰی کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ،وَاِذَا اَرَادَ اَنْ یَّرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ‘ وَحَدَّثَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم صَنَعَ ہٰکَذَا[و في مُسلم:کَانَ یَفْعَلُ ہٰکَذَا]))[2] ’’انھوں نے حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کو دیکھا کہ جب وہ نماز پڑھتے تو رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کرتے،انھوں نے بتایا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا ہے۔(صحیح مسلم میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے)۔‘‘ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس 9ھ میں آنا ہوا جو غزوئہ تبوک کے
Flag Counter