Maktaba Wahhabi

51 - 738
’’الصلاۃ‘‘ [1] کے مترادفات و تعبیرات قرآنِ کریم میں نماز کے لیے قرآنِ کریم میں صرف لفظ ’’الصلاۃ‘‘ ہی نہیں،بلکہ اس کے کئی دوسرے مترادفات و تعبیرات(قریب المعنی الفاظ)بھی آئے ہیں،مثلاً: 1۔ذکر: 1۔﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ﴾[الجمعۃ:9] ’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف جلدی آجایا کرو۔‘‘ 2۔﴿اِِنِّیْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِکْرِ رَبِّیْ﴾[صٓ:32] ’’میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر اُن گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی۔‘‘ 3۔﴿فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَاذْکُرُوا اللّٰہَ کَمَا عَلَّمَکُمْ﴾[البقرۃ:239] ’’ہاں،جب امن ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح اس نے تمھیں اس بات کی تعلیم دی ہے۔‘‘
Flag Counter