Maktaba Wahhabi

414 - 738
((کَانَ رُکُوْعُ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَسُجُوْدُہٗ وَبَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ وَاِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوْعِ،مَا خَلَا الْقِیَامِ وَالْقُعُوْدِ،قَرِیْبًا مِّنَ السَّوَائِ))[1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع و سجود،سجدوں کے درمیان اور قومہ سب تقریباً برابر ہوتے تھے،سوائے قیام اور قعدے کے(وہ لمبے ہوتے تھے)۔‘‘ دوسرا ذکر: تسبیحات و اذکارِ رکوع کے سلسلے میں سنن ابو داود،دارقطنی،بیہقی،مستدرک حاکم،معجم طبرانی کبیر اور مسند احمد میں صحیح سند سے تین مرتبہ یہ کہنا بھی مروی ہے: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ))[2] ’’پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا اپنی تعریفوں کے ساتھ۔‘‘ تیسرا ذکر: رکوع کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض دوسری دعائیں،تسبیحات اور اذکار بھی ثابت ہیں،جن میں سے ایک صحیح بخاری و مسلم،سنن ابو داود و نسائی،مسند ابو عوانہ،مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: ((کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ:سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ))[3] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے:’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ‘‘(پاک ہے تو اے اللہ ہمارے پروردگار!اپنی تعریفوں کے
Flag Counter