Maktaba Wahhabi

752 - 738
4 صحیح بخاری و مسلم،سنن ابو داود،نسائی،دارمی اور صحیح ابن خزیمہ میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((لَا ِالٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))[1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔اے اللہ!جسے تو دے اس سے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے تو روک لے اسے کوئی دے نہیں سکتا اور اس کے مقابلے میں کسی طاقت و دولت والے کے اس کی طاقت و دولت کسی کام نہیں آ سکتی۔‘‘ نسائی شریف میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا تین مرتبہ پڑھا کرتے تھے۔[2] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے کہ طبرانی میں((لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ))کے بعد((یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حَيٌّ لاَّ یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ))کے الفاظ بھی ثقہ روات سے مروی ہیں۔[3] 5 سنن ابو داود و نسائی،صحیح ابن خزیمہ،مسند احمد اور مستدرک حاکم میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ کو وصیت فرمائی تھی کہ یہ دعا کسی نماز کے بعد پڑھنا نہ بھولنا: ((اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ))[4] ’’اے اللہ!مجھے اپنا ذکر و شکر کرنے میں اور اپنی حسنِ عبادت میں تُو ہی میری مدد فرما۔‘‘ 6 آیۃ الکرسی: فرض نمازوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی بھی بڑی فضیلت ہے۔چنانچہ نسائی(سنن کبریٰ یا ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘)صحیح ابن حبان اور ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘ لابن السنی میں حضرت ابوامامہ رضی اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter