Maktaba Wahhabi

55 - 738
پھیرا کرو۔اہل کتاب کو اس بات کے اللہ کی طرف سے برحق ہونے کا قطعی علم ہے،اور اللہ تعالیٰ ان اعمال سے غافل نہیں جو یہ کرتے ہیں۔‘‘ نیز فرمایا: ﴿وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِنَّہٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ - وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ شَطْرَہٗ [البقرۃ:149،150] ’’آپ جہاں سے نکلیں اپنا رُخ مسجدِ حرام کی طرف کر لیا کریں،یہی حق ہے اور آپ کے ربّ کا حکم ہے،جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ تعالیٰ بے خبر نہیں۔اور جس جگہ سے آپ نکلیں اپنا رُخ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور جہاں کہیں تم ہو اپنے چہرے اسی طرف کیا کرو۔‘‘ 3۔نیت: ﴿وَمَآ اُمِرُوْٓا اِِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ﴾[البینۃ:5] ’’اور انھیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں،اُسی کے لیے دین کو خالص رکھیں۔‘‘ 4۔قیام: ﴿حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ﴾[البقرۃ:238] ’’نمازوں کی حفاظت کرو،بالخصوص درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کے لیے با ادب کھڑے رہا کرو۔‘‘ 5۔مقامِ سجدہ پر نظر: ﴿اَلَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلاَتِھِمْ خَاشِعُوْنَ﴾[المؤمنون:2] ’’جو اپنی نمازوں میں خشوع کرتے ہیں۔‘‘
Flag Counter