Maktaba Wahhabi

48 - 738
4۔رحمت: ﴿اُولٰٓئِکَ عَلَیْھِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَ رَحْمَۃٌ﴾[البقرۃ:157] ’’اُن پر اُن کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں۔‘‘ 5۔مقامِ نماز یا عبادت گاہ: ﴿وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَھُمْ بِبَعْضٍ لَّھُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَ بِیَعٌ وَّ صَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ یُذْکَرُ فِیْھَا اسْمُ اللّٰہِ کَثِیْرًا﴾[الحج:40] ’’اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور یہودیوں کے معبد اور وہ مسجدیں بھی ویران کر دی جاتیں جہاں اللہ کا نام بکثرت لیا جاتا ہے۔‘‘ 6۔اسلام: ﴿فَلاَ صَدَّقَ وَلاَ صَلّٰی﴾[القیامۃ:31] ’’اُس نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز ادا کی۔‘‘ 7۔دین: ﴿قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُکَ تَاْمُرُکَ اَنْ نَّتْرُکَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَآ﴾[ھود:87] ’’انھوں نے جواب دیا کہ اے شعیب!کیا تیری تلاوت تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں؟‘‘ 8۔قراء ت: ﴿وَ لَا تَجْھَرْ بِصَلَاتِکَ﴾[الإسراء:110] ’’نہ تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ۔‘‘ 9۔نمازِ پنج گانہ: ﴿وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ﴾[البقرۃ:3]’’اور نماز کو قائم رکھتے ہیں۔‘‘
Flag Counter