Maktaba Wahhabi

585 - 738
رَفَعَ یَدَیْہِ،وَرَفَعَ ذَلِکَ ابْنُ عُمَرَ اِلـٰی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم))[1] ’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں داخل ہوتے تو رفع یدین کرتے،جب رکوع کرتے تو رفع یدین کرتے،جب رکوع سے اٹھتے ہوئے ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ کہتے تو رفع یدین کرتے،اور جب دو رکعتیں مکمل کر کے اٹھتے تو رفع یدین کرتے۔اپنے اس عمل کو انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قرار دیا ہے۔‘‘ ایسے ہی جزء رفع الیدین بخاری،سنن ابو داود اور بقول امام منذری سنن اربعہ نیز مسند احمد،دارقطنی،بیہقی،طحاوی،ابن حبان اور ابن خزیمہ میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ سے مروی ہے،جس میں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آغازِ نماز،رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والی رفع یدین کے بعد آخر میں فرماتے ہیں: ((وَاِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ رَفَعَ یَدَیْہِ کَذٰلِکَ وَکَبَّرَ))[2] ’’اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کے بعد اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ یہ حدیث بھی صحیح ہے اور اس کی استنادی حیثیت پر کچھ بحث رفع یدین کے قائلین کی چھٹی دلیل کی تخریج کے ضمن میں گزر چکی ہے۔اسی طرح سنن ابو داود،ترمذی،ابن حبان،ابن خزیمہ اور دارمی میں حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ والی دس صحابہ کے مابین نمازِ نبوی کا طریقہ بیان کرنے والی معروف حدیث میں بھی ہے: ((ثُمَّ اِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ کَمَا صَنَعَ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاۃِ۔۔۔))[3]
Flag Counter