Maktaba Wahhabi

524 - 738
صحیح بخاری و مسلم،سنن ابو داود،ابنِ ماجہ،دارمی،دارقطنی اور جزء رفع الیدین امام بخاری میں بھی مروی ہے،لیکن ان میں سے کسی کے یہاں بھی سجدوں والی رفع یدین کا ذکر نہیں،بلکہ صحیح احادیث میں اس موقع والی رفع یدین کی نفی ثابت ہے،لہٰذا سجدوں والی رفع یدین کا پتا دینے والی احادیث اس نفی میں تخصیص کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔[1] 2۔ اس کے برعکس صحیح بخاری اور دیگر کتب میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے رفع یدین کے بارے میں مروی ہے: ((وَلَا یَفْعَلُ ذٰلِکَ حِیْنَ یَسْجُدُ وَلَا حِیْنَ یَرْفَعُ رَأْسَہٗ مِنَ السُّجُوْدِ))[2] ’’سجدے میں جاتے اور سجدے سے اٹھتے وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے۔‘‘ 3۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ((وَلَا یَفْعَلُ ذٰلِکَ فِی السُّجُوْدِ))[3] ’’سجود میں رفع یدین نہیں کرتے تھے۔‘‘ 4۔ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: ((وَلاَ یَفْعَلُ حِیْنَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُوْدِ))[4] ’’سجدے سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے۔‘‘ 5۔ ایک روایت میں ہے: ((وَلَا یَرْفَعُہُمَا بَیْنَ السُّجُوْدِ))[5] ’’سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کرتے تھے۔‘‘ 6۔ سنن دارقطنی میں بھی ایک حدیث مروی ہے،جس میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ کا دوسروں کو مسنون طریقے سے نماز پڑھ کر دکھانا مذکور ہے،اس کے آخر میں ہے:
Flag Counter