Maktaba Wahhabi

495 - 738
’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عمامہ اور ٹوپی پر سجدہ کر لیتے تھے اور ان کے ہاتھ آستینوں میں ہوتے تھے۔‘‘ امام بیہقی نے اس اثر کو نقل کر کے لکھا ہے: ’’ہٰذَا أَصَحُّ مَا فِی السُّجُوْدِ مَوْقُوفاً عَلٰی الصَّحَابَۃِ‘‘[1] ’’صحابہ رضی اللہ عنہم پر موقوف مگر سجدے کے بارے میں یہ صحیح تر اثر ہے۔‘‘ 3۔ اس مسئلے پر اس حدیث سے بھی استدلال کیا جاتا ہے جو مسند احمد و ابی یعلی،مصنف ابن ابی شیبہ اور معجم طبرانی کبیر و اوسط میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،جس میں وہ فرماتے ہیں: ((لَقَدْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِی یَوْمٍ مَطِیْرٍ وَہُوَ یَتَّقِی الطِّیْنَ اِذَا سَجَدَ بِکِسَائٍ عَلَیْہِ یَجْعَلُہٗ دُوْنَ یَدَیْہِ اِلَی الْاَرْضِ اِذَا سَجَدَ۔۔۔)) ’’میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ایک بارش کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چادر کا کونہ زمین پر رکھ لیتے تھے اور اس پر اپنے ہاتھ رکھتے تھے۔‘‘ مصنف ابن ابی شیبہ کے الفاظ ہیں: ((إِنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم صَلّٰی فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ یَتَّقِیْ بِفُضُوْلِہٖ حَرَّ الْاَرْضِ وَبُرُوْدَہَا))[2] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز پڑھی اور اس کے فالتو حصے کو بچھا کر آپ گرمی و سردی کی شدت سے تحفظ کرتے تھے۔‘‘ 4۔ اسی موضوع کی تائید بعض متکلم فیہ اسناد والی احادیث سے بھی ہوتی ہے،جن میں سے ایک سنن ابن ماجہ،صحیح ابن خزیمہ اور مسند احمد میں مروی ہے جس میں حضرت صامت رضی اللہ فرماتے ہیں: ((جَائَ نَا النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَصَلّٰی بِنَا فِی مَسْجِدِ بَنِی الْاَشْہَلِ فَرَاَیْتُہٗ وَاضِعًا یَدَیْہِ فِیْ ثَوْبِہٖ اِذَا سَجَدَ))[3] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اشہل کی مسجد میں ہمیں نماز پڑھائی۔میں نے دیکھا کہ سجدہ کرتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کپڑے
Flag Counter