Maktaba Wahhabi

478 - 738
((کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا سَجَدَ فَرَّجَ بَیْنَ یَدَیْہِ حَتَّی یَبْدُوَ بَیَاضُ اِبِطَیْہِ))[1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں بازوؤں کو اتنا کھول کر رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آجاتی۔‘‘ 6۔ ترمذی اور شرح السنہ بغوی میں حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ سے مروی ہے: ((اَنَّـہُ کَانَ اِذَا سَجَدَ جَافٰی عَضُدَیْہِ حَتَّی یُرٰی مِنْ خَلْفِہٖ عُفْتَرَۃُ اِبِطَیْہِ))[2] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کو پہلوؤں سے الگ رکھتے تھے،حتیٰ کہ پیچھے والا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا۔‘‘ 7۔ جبکہ ان ہی سے دوسری روایت سنن ترمذی و ابن ماجہ،مسند شافعی و احمد اور شرح السنہ میں یوں مروی ہے: ((رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم بِالْقَاع مِنْ نَمْرَۃَ سَاجِدًا فَرُئِیَتْ بَیَاضُ اِبِطَیْہِ))[3] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نمرہ میں بہ حالتِ سجدہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آرہی تھی۔‘‘ 8۔ جبکہ سنن ابو داود و ابن ماجہ،مسند احمد اور سننِ کبریٰ بیہقی میں حضرت احمد بن جزء رضی اللہ سے مروی ہے: ((اِنْ کُنَّا لَنَاوِیْ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مِمَّا یُجَافِیْ مِرْفَقَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ اِذَا سَجَدَ))[4] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہمیں ترس آتا جب سجدے کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کہنیوں کو پہلوؤں سے خوب ہٹائے ہوئے ہوتے۔‘‘ 0۔ صحیح ابن خزیمہ اور سنن بیہقی میں حضرت جابر رضی اللہ سے مروی ہے:
Flag Counter