Maktaba Wahhabi

426 - 738
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ والی مذکورہ بالا حدیث اور حدیث((صَلُّوْا کَمَا رَاَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ))سے استدلال کے علاوہ بعض دیگر روایات بھی ذکر کی ہیں۔مثلاً مسند بزار اور سنن دارقطنی میں حضرت بریدہ رضی اللہ سے مروی ہے: ((یَا بـُرَیْدَۃُ اِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنَ الرُّکُوْعِ فَقُلْ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ … الخ))[1] ’’اے بریدہ!جب رکوع سے سر اٹھاؤ تو کہو:’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ‘‘(اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی،اے ہمارے ربّ!ہر قسم کی حمد و ثنا تیرے ہی لیے ہے۔)‘‘ یہ حدیث سند کے اعتبار سے انفرادی طور پر تو ضعیف بلکہ سخت ضعیف اور ناقابل استدلال ہے،البتہ اسے دیگر احادیث کے ساتھ تائید کے طور پر لیا جائے تو اس میں وارد الفاظ میں بہ ظاہر امام و مقتدی اور منفرد کے مابین کوئی فرق نہیں ہے۔سنن دارقطنی ہی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے مروی ایسی ہی ایک حدیث ہے کہ نبیِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَالَ الْاِمَامُ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ فَلْیَقُلْ مَنْ وَرَائَ ہٗ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))[2] ’’جب امام ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ کہے تو مقتدی بھی کہیں:’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘۔‘‘ سنن ترمذی و دارقطنی اور مصنف ابن ابی شیبہ میں مروی ہے کہ امام محمد بن سیرین کہتے ہیں: ((اِذَا قَالَ الْاِمَامُ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،قَالَ مَنْ خَلْفَہٗ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))[3] ’’جب امام ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ کہے تو مقتدی بھی:’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ‘‘ کہے۔‘‘
Flag Counter