Maktaba Wahhabi

404 - 738
مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ سے مروی ہے: ((صَلَّیْتُ اِلٰی جَنْبِ اَبِیْ فَطَبَّقْتُ بَیْنَ کَفِّيْ ثُمَّ وَضَعْتُہُمَا بَیْنَ فَخِذَيَّ فَنَہَانِیْ عَنْ ذٰلِکَ وَقَالَ:کُنَّا نَفْعَلُ ہٰذَا وَاُمِرْنَا اَنْ نَضَعَ اَیْدِیَنَا عَلَی الرُّکَبِ))[1] ’’میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی اور اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ دیا تو انھوں نے مجھے اس سے منع کر دیا اور فرمایا:ہم ایسا کرتے تھے،پھر ہمیں اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا گیا۔‘‘ یہ حدیث کتبِ احادیث میں گیارہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے،جس کی تفصیل سنن ترمذی اور نیل الاوطار شوکانی میں دیکھی جا سکتی ہے۔[2] 2۔ ابو داود اور صحیح ابن خزیمہ میں حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ سے مروی اچھی طرح نماز نہ پڑھنے والے اعرابی کے واقعے میں مذکور ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مخاطب ہو کر فرمایا تھا: ((۔۔۔وَاِذَا رَکَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَیْکَ عَلٰی رُکْبَتَیْکَ))[3] ’’اور جب تم رکوع کرو تو دونوں ہتھیلیوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھو۔‘‘ 3۔ ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنے کی کیفیت سنن ابو داود و نسائی،صحیح ابن خزیمہ اور مسند احمد میں حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ سے مروی حدیث میں آئی ہے جس میں مذکور ہے: ((اِنَّہٗ رَکَعَ فَجَافٰی یَدَیْہِ،وَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ،وَفَرَّجَ بَیْنَ اَصَابِعِہٖ مِنْ وَرَآئِ رُکْبَتَیْہِ،وَقَالَ:ہٰکَذَا رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّیْ))[4] ’’انھوں نے رکوع کیا اور دونوں ہاتھوں کو الگ الگ اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھا اور اپنی انگلیاں کھلی رکھیں جو گھٹنوں کی پچھلی جانب کو تھیں اور کہا:میں نے نبیِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے۔‘‘
Flag Counter