Maktaba Wahhabi

284 - 738
سے منہا کر لیا جائے تو حساب ہو گا:1188۔430= 758 3۔ اگر ملفوظ حروف کے حساب سے نکالیں تو پھر ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ میں غیر ملفوظ لفظ اللہ کا الف،لفظ الرحمن کا الف لام ’’ال‘‘ اور لفظ الرحیم کا ’’ال‘‘ یعنی کل پانچ حروف غیر ملفوظ ہیں۔تین الف اور دو لام جن کی قیمت بنتی ہے 63،جسے کل تعداد(1188)سے منہا کریں تو بھی باقی 1125 بچتے ہیں۔ 4۔ ملفوظ میں سے بھی مشدد حروف کو نکال دیا جائے تو بھی ’’786‘‘ نہیں بنتے کہ ملفوظ میں مشدد تین ہیں۔لفظ اللہ میں ’’لام‘‘ لفظ الرحمن میں ’’را‘‘ اور لفظ الرحیم میں ’’را‘‘ یعنی تین حروف جن کی قیمت ہے 430،جس کو ملفوظ کی کل قیمت 1125سے نکالا جائے تو باقی بچے گا 695۔گویا کسی طرح بھی 786 صحیح نہیں بنتا۔’’786‘‘ صرف ایک صورت میں بنتا ہے اور وہ صورت صرف عقیدئہ شیعہ کے مطابق ہے،یعنی اگر کہا جائے:’’اِمَامُ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلیٌّ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ‘‘ غور فرمائیے! ا م ا م امام 1 40 1 40 82 ا ل م و م ن ی ن امؤمنین 1 30 40 6 40 50 10 50 227 ع ل ی علی 70 30 10 110 ع ل ی ہ علیہ 70 30 10 5 115 ا ل ص ص ل و ۃ الصلاۃ 1 30 90 90 30 6 5 252 ان تمام کا مجموعہ بنے گا ’’786‘‘ ’’امامت کا عقیدہ شیعہ مذہب میں خاص معانی رکھتا ہے۔ملاّ باقر مجلسی کی ’’حیاۃ القلوب‘‘ کے الفاظ ہیں:’’رتبۂ امامت برتر از پیغمبریست‘‘ اور مومنین بھی شیعہ کی خاص اصطلاح ہے۔اسی طرح سلام و دعا کے لیے حق علی اور مولا علی مدد کے الفاظ رائج ہیں۔
Flag Counter