Maktaba Wahhabi

184 - 738
یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ))[1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے لگتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے اور دونوں ہاتھ اٹھاتے،یہاں تک کہ انھیں اپنے دونوں کندھوں کے برابر تک لے جاتے۔‘‘ 2۔ ایسے ہی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں حضرت نافع رحمہ اللہ کا بیان ہے: ((کَانَ اِذَا دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ۔۔۔)) ’’وہ جب نماز شروع کرتے تو تکبیرِ تحریمہ کہتے اور رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ ((وَرَفَعَ ذٰلِکَ ابْنُ عُمَرَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم))[2] ’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے اس فعل کی بنیاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عملِ مبارک قرار دیا ہے۔‘‘ 3۔ ایک حدیث میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ((رَاَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم افْتَتَحَ التَّکْبِیْرَ فِيْ الصَّلَاۃِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ یُکَبِّرُ حَتّٰی یَجْعَلَہُمَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ))[3] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیرِ تحریمہ سے نماز کا آغاز کیا اور تکبیر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھایا۔‘‘ 4۔ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کے بارے میں مروی ہے: ((اِذَا صَلّٰی کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ۔۔۔)) ’’وہ جب نماز پڑھنے لگتے تو تکبیرِ تحریمہ کہتے اور رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ اس حدیث کے آخر میں راویِ حدیث حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کے بارے میں کہتے ہیں: ((وَحَدَّثَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم صَنَعَ ہٰکَذَا))[4] ’’اور حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا۔‘‘
Flag Counter