Maktaba Wahhabi

169 - 738
نماز کی فرض،سنت،وتر اور نفلی رکعتوں کے ساتھ اور پھر مقتدی یا امام کی حیثیتوں کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔پھر نماز بھی کوئی صرف پنج گانہ ہی نہیں،بلکہ کتنی ہی دوسری نفلی نمازیں بھی ہیں جن کے لیے الگ الگ الفاظ ہوں گے۔اس طرح یہ ایک طویل سلسلہ بن جاتا ہے اور کئی مرتبہ نمازِ جنازہ،صلاۃ الکسوف یا کسی دوسری فرض کفایہ،نفلی یا مسنون نماز کا ذکر ہو تو بعض لوگ پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ اس کی نیت کیسے کرنی ہے؟اس معصوم سے سوال کی نوعیت ہی بتا رہی ہے کہ کتنے ہی ایسے لوگ ہوں گے جنھیں کسی نفلی نماز کے بارے میں تو علم ہو گا یا کچھ نہ کچھ معلومات ہوں گی،مگر نیت کا مروّجہ طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کی فضیلت کے حصول سے محروم رہ جاتے ہوں گے یا اس سے سستی برتتے ہوں گے۔ یہ تو نفلی عبادات ہوئی،کوئی کر پائے تو بہتر ہے اور نہ کر پائے تو کوئی مواخذہ و گناہ نہیں،ہم نے تو یہاں تک سنا ہے کہ بعض عمر رسیدہ،بوڑھے حضرات سے پوچھا گیا کہ بابا جی آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے؟تو ان کا جواب اہلِ علم کے لیے فکر انگیز بلکہ عبرت ناک تھا کہ جی!نماز تو ہمیں آتی ہے مگر نیت نہیں آتی،اس لیے کیا کریں؟ اندازہ فرمائیں!تعوذ و تسمیہ اور ثنا و الحمد سے لے کر سلام پھیرنے تک نماز تو انھیں یاد ہوگئی،کیونکہ یہ ہر مسلمان کے لیے ایک فطری بات ہے۔ویسے بھی کلامِ الٰہی قرآنِ مجید یا احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یاد ہو جانا آسان ہے،مگر جو چیز اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں اور ہر دو،تین اور چار رکعتوں اور ہر نماز کے ساتھ بدلتی رہنے والی چیز ہے،اس کے الفاظ کو یاد کرنے سے عاجز ہیں۔شاید یہی وجہ ہوگی کہ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیروکاروں اور اپنے ماننے والے افرادِ امت کی آسانی کے پیشِ نظر اس نیت کے الفاظ کی تعلیم ہی نہیں دی۔ قارئین کرام!مروّجہ نیت کے بارے میں ہم نے یہ طویل تفصیلات اس لیے ذکر کر دی ہیں،تاکہ آپ سب کو زبان سے نیت کی شرعی حیثیت معلوم ہو جائے اور وہ لوگ جو نماز کی کسی رکعت کے آخری لمحات میں پہنچتے ہیں اور جماعت سے ملتے ہیں اور وقت کی قلت کے باوجود یہ مروجہ نیت دہرانا شروع کر دیتے ہیں،حتیٰ کہ اس بے ثبوت فعل پر عمل پیرا ہونے کے نتیجے میں نماز کی ایک رکعت کا اہم رکن ’’قیام‘‘ ان سے فوت ہو جاتا ہے،سورت فاتحہ چھوٹ جاتی ہے اور ان کے اللہ اکبر کہنے سے پہلے ہی امام رکوع میں چلا جاتا ہے۔انھوں نے ثنا اور فاتحہ پڑھی نہیں،قراء ت سنی نہیں،قیام کیا نہیں اور
Flag Counter