Maktaba Wahhabi

841 - 924
(21)۔ مجموعہ فتاویٰ علامہ محمد عبدالرحمن مبارک پوری (جمع و تحقیق) (22)۔ اللمحات إلی ما في أنوار الباري من الظلمات۔ تالیف: علامہ محمد رئیس ندوی رحمہ اللہ (تین جلدیں ۔ مراجعت و تصحیح) (23)۔ تصحیح العقائد۔ تالیف: علامہ محمد رئیس ندوی السلفی رحمہ اللہ (مراجعت و تصحیح) (24)۔ مجموعہ مقالات علامہ محمد رئیس ندوی السلفی رحمہ اللہ (مراجعت و تصحیح) (25)۔ نصرۃ الباري في بیان صحۃ البخاري۔ تالیف: علامہ عبدالرؤف جھنڈا نگری رحمہ اللہ(مراجعت و تصحیح) (26)۔ خطباتِ حرمین۔ ترجمہ: فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ (دو جلدیں۔تحقیق و تخریج) اس کے علاوہ دسیوں کتب کی مراجعت و تصحیح کا اہم علمی کام سرانجام دیا ہے۔ ان کتب کی تحقیق و تخریج سے حافظ صاحب موصوف کے علمی مزاج کی جہتیں بہ آسانی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں ۔ اﷲ کی مہربانی سے ان میں علم کا ذوق اور تحقیق کا جذبہ وافر موجود ہے۔ میری نظر میں حافظ صاحب کے مزاج میں تحقیق و نقوش کی عظمت یا پھر ذوقِ تحریر و تعلیق کو پروان چڑھانے میں ان کے اساتذہ کرام کی توجہات کا اثر ہے۔ حافظ صاحب ان لکھاریوں میں سے ہیں ، جنھوں نے اپنے اور قاری کے درمیان ذہنی فاصلے کو ہمیشہ غیر معین رکھا ہے۔ اس لیے ان کی تحقیق و تخریج و تراجم کی علامتی قدر زیادہ ہے اور اس بنا پر ان کے فکری رشحات کی مختلف تعبیریں بھی ممکن ہیں ، لیکن تعبیر کی صحت کا دارو مدار اس امر پر ہے کہ وہ کس حد تک ان کی تحقیقی سرگرمیوں سے ہم آہنگ ہے۔ سچ یہی ہے کہ موصوف کی فکر کی بلندی صرف فکر کی بلندی ہی نہیں ، بلکہ تاریخ و آثار کے اعلیٰ فطری لمحوں کی نمایندگی کرتی ہے۔ ان علمی ذمے داریوں کے ساتھ وہ گوجرانوالہ میں جامع مسجد سلمان فارسی اہلِ حدیث میں خطابت و درس کا فریضہ بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔ مکرم حافظ صاحب کے علمی مقالات و مضامین کبھی کبھار پاکستانی جرائد ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘(لاہور)، ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘(لاہور)اور دیگر جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ یہاں ایک بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ فضیلۃ الشیخ مولانا عارف جاوید محمد اور فضیلۃ الشیخ مولانا صلاح الدین مقبول حفظہم اللہ نے ’’أھل الحدیث في شبہ القارۃ الھندیۃ و علاقتھم بالمملکۃ العربیۃ السعودیۃ وغیرھا من الدول العربیۃ‘‘ کے موضوع پر ایک جامع کتاب لکھی ہے، جس میں جماعت اہلِ حدیث ہندوستان اور حکومت سعودی عرب کے مابین اعتقادی و فکری ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار قدیم تعلقات کو محقق دستاویزات اور تاریخی حقائق کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ محترم حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ نے چار ابواب پر مشتمل اس نادر کتاب کے دوسرے اور تیسرے باب کا خلاصہ ’’جماعت اہلِ حدیث برصغیر اور مملکت سعودی عرب کے قدیمی روابط ۔۔ تاریخی دستاویزات کی روشنی میں ‘‘ کے عنوان سے اردو ترجمہ کیا، جو پاکستان اور ہندوستان کے جرائد میں شائع ہوا۔ ہم نے بھی اسے اپنے ماہانہ میگزین مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ میں ۲۰۱۵ء /
Flag Counter