Maktaba Wahhabi

704 - 924
بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ وہ برصغیر کے معروف راہنماؤں مولانا ابو الکلام آزاد، مولانا داود غزنوی، مولانا ابو الاعلیٰ مودودی، مولانا محمداسماعیل سلفی، مولانا معین الدین لکھوی رحمہم اللہ کے معاصرین میں سے تھے۔ ہندوستان کے سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کے ذاتی دوست بھی تھے۔ مولانا نے دینی اور تاریخی موضوعات کے علاوہ مختلف شخصیات کے بارے میں ۴۰ کے قریب کتابیں لکھیں ۔ ان کی شہرۂ آفاق تصنیف دس جلدوں پر مشتمل ’’فقہائے ہند‘‘ ہے۔ مولانا اسحاق بھٹی ۱۵؍ مارچ ۱۹۲۵ء کو کوٹ کپورہ فرید کوٹ میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۷ء میں وہ ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ وہ تحریک آزادی کے دوران ۱۹۳۹ء میں فیروز پور جیل میں قید بھی رہے۔ ان کی نمازِ جنازہ میں لیاقت بلوچ، حافظ عبدالغفار روپڑی، رانا شفیق خان پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، حافظ صلاح الدین یوسف، حافظ احمد شاکر، مولانا عبدالرشید ہزاروی، سید جنید غزنوی، قاری محمدیعقوب شیخ، میاں محمد جمیل، ڈاکٹر تنویر قاسم، حافظ طلحہ سعید، رانا نصراللہ خان، مولانا مبشر مدنی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسرائیل فاروقی، ابوبکر قدوسی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ حبیب الرحمان، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہندوستان کے راہنماؤں نے مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(روزنامہ ’’پاکستان‘‘ لاہور۔ ۲۳؍ دسمبر۔ ۲۰۱۵ء۔ بروز بدھ) 2۔جناب مولانا محمداسحاق بھٹی فی ذمۃ اللہ! إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون! آپ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا سرمایہ، عظیم دانشور، مصنف کتبِ کثیرہ، تحریکِ آزادی کے گمنام سپاہی تھے۔ تحریکِ آزادی کے گم نام سپاہی اور حلقہ علم و دانش کے محور مولانا اسحاق بھٹی صاحب داغِ مفارقت دے گئے۔(إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون) مولانا اسحاق بھٹی صاحب کی پہلی نمازِ جنازہ لاہور کے ناصر باغ میں دوپہر دو بجے ادا کی گئی، نماز ادا کرنے کے فرائض پروفیسر حماد لکھوی صاحب نے انجام دیے۔ نماز ادا کرنے کے بعد دوسری مرتبہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے میت ان کے آبائی علاقہ جڑانوالہ کے گاؤں ۵۳ گ، ب ڈھیسیاں کی جانب روانہ کر دی گئی۔ جہاں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث و اہلِ حدیث یوتھ فورس جڑانوالا نے امیر ضلع عبدالرشید حجازی صاحب کے احکامات کے مطابق نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے انتظامات مکمل کیے۔ نمازِ جنازہ میں دور دراز سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خصوصاً مرکز سے مولانا عبدالستار حامد صاحب(امیر پنجاب)مولانا عبدالرحمان لدھیانوی صاحب، حافظ احمد شاکر، حافظ منظور الٰہی، جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے شیخ حافظ مسعود عالم صاحب، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز علوی صاحب، پروفیسر نجیب اللہ
Flag Counter