Maktaba Wahhabi

840 - 924
تحقیق و تحریر کے میدان سے حافظ صاحب کو خصوصی نسبت رہی ہے۔ اس لیے انھوں نے ’’دارِ ابی الطیب‘‘ میں مختلف موضوعات کی بعض علمی کتابوں کی تخریج و تحقیق کی اور بعض کے تعلیقات و حواشی لکھے۔ مکرم حافظ صاحب حفظہ اللہ کی ان خدمات کو اس مختصر سے تعارفی مضمون میں ضبطِ تحریر میں لانا ممکن نہیں ۔ تاہم اختصار سے چند کتابوں کا ذکر کرتا ہوں ، جس پر انھوں نے تحقیقی کام کیا: (1)۔ تدوینِ سنت میں امام زہری رحمہ اللہ کی مساعیِ جمیلہ۔ (جمع و ترتیب) (2)۔ دفاعِ صحیح بخاری۔ تالیف: علامہ محمد ابو القاسم سیف بنارسی رحمہ اللہ (تحقیق و تخریج) (3)۔ دوامِ حدیث۔ تالیف: الامام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ (تحقیق و تعلیق) (4)۔ مقالات محدثگوندلوی رحمہ اللہ (چھے رسائل۔ جمع و تحقیق) (5)۔ الاصلاح۔ تالیف: الامام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ (مراجعت و تصحیح) (6)۔ إرشاد القاري إلیٰ نقد فیض الباري۔ تالیف: حافظ محمد گوندلوی و حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ (چار جلدیں ۔ تصحیح) (7)۔ شرح حدیثِ ہرقل۔ تالیف: حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ و شیخ عبداﷲ ناصر رحمانی (جمع و تحقیق) (8)۔ مقالاتِ حدیث۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (جمع و تحقیق) (9)۔ مجموعہ رسائل۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (۱۰ رسائل۔ جمع و تحقیق) (10)۔ نگارشات۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (چالیس مضامین۔ جمع و تحقیق) (11)۔ مقالات و فتاویٰ علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (جمع و تحقیق) (12)۔ دفاعِ سنت۔ تالیف: شیخ الاسلام ثناء اﷲ امرتسری رحمہ اللہ (تحقیق و تعلیق) (13)۔ برہان التفاسیر۔ تالیف: شیخ الاسلام ثناء اﷲ امرتسری رحمہ اللہ (تحقیق و تخریج) (14)۔ إتمام الحجۃ علی من أوجب الزیارۃ مثل الحجۃ۔ تالیف: علامہ محمد بشیر سہسوانی رحمہ اللہ(تحقیق و تخریج) (15)۔ مجموعہ رسائل عقیدہ نواب صدیق حسن خاں (تین جلدیں ۔ تحقیق و تسہیل) (16)۔ مجموعہ علومِ قرآن نواب صدیق حسن خاں (تحقیق و تسہیل) (17)۔ مجموعہ رسائل حافظ محمد عبداﷲ محدث غازی پوری (گیارہ رسائل۔ جمع و تحقیق) (18)۔ مجموعہ رسائل مولانا احمد دین گکھڑوی (چھے رسائل۔ جمع و تحقیق) (19)۔ مجموعہ فتاویٰ علامہ شمس الحق عظیم آبادی (تخریج) (20)۔ مجموعہ فتاویٰ حافظ محمد عبداﷲ محدث غازی پوری (تحقیق و تخریج)
Flag Counter