Maktaba Wahhabi

571 - 924
میں آپ کے حالات کا انتظار کروں گا۔ اُمید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔ والسلام محمد اسحاق بھٹی ۲۰۱۰ء/ ۱۲/ ۱۷ 8۔محمد تنز یل الصدیقی الحسینی(کراچی)کے نام: جناب تنزیل صدیقی ایک عظیم خانوادہ کے چشم و چراغ ہیں ۔ یعنی محدثِ زماں علامہ شمس الحق ڈیانوی رحمہ اللہ(صاحب عون المعبود)کے پڑپوتے اور ننھیال کی طرف سے صادق پوری خاندان کے فرد۔ جماعت کے اعلیٰ علمی حلقوں میں حضرت بھٹی صاحب کی وفات کے بعد ان کی علمی مسندِ تصنیف و تالیف پر انہی کا نام لیا جا رہا ہے۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ آپ کی علمی صلاحیتوں سے آگاہ تھے۔ جس کا اشارہ انھوں نے اپنے اس مکتوب میں بھی کیا ہے۔ مکتوب میں مولانا محمد عزیر سے مراد شیخ محمد عزیر شمس حفظہ اللہ( مکہ مکرمہ)ہیں ۔ اب دیکھئے مکتوب: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مکرمی و محترمی! السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ۔ مکتوب گرامی مرسلہ ۲۲؍ اگست ۱۹۹۸ء ملا۔ نہایت مسرت ہوئی کہ آپ نے اس فقیر کو پھر یاد فرمایا۔ آپ کے ٹیلی فون کا بھی پتا چلا تھا۔ میری بد نصیبی کہ آپ سے بات نہ ہو سکی۔ حضرت عظیم آبادی رحمہ اللہ کے فتاویٰ کا مجموعہ بھی موصول ہوا اور ’’الارشاد‘‘ بھی۔ آپ کا مضمون میں نے پڑ ھا، ماشاء اللہ خوب لکھا ہے۔ فتاویٰ پر مولانا محمد عزیر کا مقدمہ نہایت علمی اور محققانہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ اس عالمانہ تحریر پر انھیں جزائے خیرسے نوازے۔ آمین۔ آپ کی کتاب کا مسودہ مجھے ابھی تک نہیں ملا۔ آپ نے کب بھیجا اور کس پتے پر بھیجا؟ اگر ’’الاعتصام‘‘ میں اشاعت کے لیے آپ کوئی مضمون ارسال کریں گے تو میں دفتر میں کہہ دوں گا، ان شاء اللہ شائع ہوگا۔ سید محمد جعفر پھلواروی رحمہ اللہ میرے مہربان تھے۔ ان پر میرا مضمون اس کتاب میں چھپ رہا ہے جو ’’بزمِ ارجمنداں ‘‘ کے نام سے زیرِ طبع ہے۔ امید ہے، اکتوبر کے آخر تک شائع ہو جائے گی۔ ان شاء اللّٰہ العزیز۔ اہلِ حدیث جماعت کے متعلق آپ کے جذبات بالکل صحیح اور قابلِ قدر ہیں ۔ لیکن کیا کیا جائے۔ ہم اسی گروہ کے فرد اور اسی مسلک کے حامل ہیں ۔ اگر تنقید کریں گے تو اس کی زد میں خود بھی آئیں گے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ تمام امور سے بے تعلق ہو کر اپنے مسلک اور جماعت کی خدمت(جو ہو سکتی ہے )کرتے رہیں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ
Flag Counter