Maktaba Wahhabi

740 - 924
مولانا اقدس الٰہی(لاہور)، جناب عبدالرحمان عظیم(گوجرانوالہ)، بہاول پور سے چوہدری خالد معراج، برادرِ صغیر سعیداللہ خان عزیز، جناب شیخ عبدالمنان، چوہدری محمد طارق، حاجی اشفاق احمد، جناب ملک محمد ارشد، جناب سید عمر فاروق، مولانا عمران صابر صاحبان و دیگر حضرات قارئین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہماری طرف سے پرخلوص تعزیت قبول فرمائیں اور اپنے دوسرے بہن بھائیوں اور عزیزواقارب تک بھی ہمارے جذبات پہنچاکر ممنون فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بلا خوف لومۃ لائم دین و ملت کی خدمت کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔ مولانا مرحوم کی شخصیت پر سات سو سے بھی زائد صفحات پر مشتمل ’’ارمغانِ مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘کی تیاری جاری ہے۔ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری توفیقاتِ خیر میں اضافہ فرمائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ پر نظر رحمت اور عنایت کی بارش برسائے اور انھیں اپنے نیک بندوں کے زمرے میں داخل فرمائے اور ان کی علمی کتب کے اثرات و نفع کو عام اور قبولیت عطا فرمائے۔ اللھم اغفرلہ و ارحمہ وعافہ و اعف عنہ۔ آمین یارب العالمین۔ طالب دعا حمیداللہ خان عزیز ایڈیٹر: ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پورشرقیہ، ضلع بہاول پور ۱۶/ ۰۱/ ۰۲ 5۔جناب سعید احمد بھٹی صاحب حفظہ اللہ : السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! مزاج گرامی! حضرت العلام مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی جدائی عصرِ حاضر خصوصاً عالمِ اسلام کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، مگر مشیتِ ایزدی پر راضی رہنا ایمانِ کامل سے ہے۔ ان کے اس طرح چلے جانے سے علم و فضل کے میدان میں جو خلا واقع ہوا ہے، اسے پُر ہونے میں شاید زمانے لگیں ۔ حضرت العلّام مرحوم کی وفات سے ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق سے نوازے۔ آمین والسلام الیاس فاروقی رکنِ مجلسِ مشاورت مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ ۱۶۔۰۱۔۱۲
Flag Counter