Maktaba Wahhabi

121 - 924
تحریک تحفظِ ختمِ نبوت کی مجلسِ عمل کے صدر تھے۔ مولانا ابو الحسنات جہاں وعظ و تقریر میں مشہور تھے، وہاں متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ اچھے طبیب تھے اور کبھی کبھی شعر بھی کہتے تھے، حافظ تخلص تھا۔(نقوشِ عظمتِ رفتہ، ص: ۴۹۲، ۴۹۴) 21۔ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم رحمہ اللہ(م، ۳۰؍ جنوری ۱۹۵۹ء): خلیفہ صاحب اچھے مقرر اور بہت بڑے مصنف تھے۔ جس روانی سے پنجابی اور اردو میں بات کرتے، اسی روانی میں فارسی، انگریزی، فرنچ اور جرمن زبانوں میں گفتگو کرتے تھے۔ عربی میں بھی کافی استعداد پیدا کر لی تھی۔ ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘ کے ڈائریکٹر تھے۔ رفقائے ادارہ کا بہت احترام کرتے تھے۔ ان کی بڑی خوبی یہ تھی کہ ادارے کے کسی بڑے چھوٹے ملازم اور رفیق کو پریشان نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ اگر کبھی تنخواہوں کو ادا کرنے میں دیر ہو جاتی تو اپنی گرہ سے بروقت ادا کر دیتے تھے۔(بزمِ ارجمنداں ، ص: ۳۱۲، ۳۲۵) 22۔حمید نظامی رحمہ اللہ(م، ۲۲؍ فروری ۱۹۶۲ء): حمید نظامی بڑے تیز اور مستعد شخص تھے۔ شعور کی وادی میں داخل ہوتے ہی مسلم لیگ سے وابستہ ہوگئے تھے۔ ۱۹۳۷ء میں مسلم لیگ کا جلسہ لکھنؤ میں ہوا تو اس میں شرکت کی اور اس کے متعدد راہنماؤں سے روابط پیدا کیے۔ اسی سال کلکتہ میں آل انڈیا مسلم لیگ سٹوڈنٹس کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا تو اس میں آپ بعض احباب کے ساتھ پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمایندے کی حیثیت سے شریک ہوئے۔(نقوشِ عظمتِ رفتہ، ص: ۴۸۳)
Flag Counter