Maktaba Wahhabi

790 - 924
29۔مولانا ابوبکر قدوسی عصرِ حاضر میں سعادت مندوں کا ایک گروہ کتاب و سنت کی نشر و اشاعت میں پیش پیش ہے۔ ان میں ایک بڑا نام میرے نہایت مخلص اور محسن مولانا ابوبکر قدوسی حفظہ اللہ کا ہے، جو مکتبہ قدوسیہ اردو بازار لاہور کے ڈائریکٹر ہیں ۔ بڑے بڑے مشاہیر علمائے کرام علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ ، ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ اور مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ و دیگر حضرات کی متعدد بلند پایہ علمی اور تحقیقی کتب شائع کرنے کا اعزاز انھیں حاصل ہے۔ آپ کی ذات علمی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔ ۲۳؍ مارچ ۱۹۸۷ء کو قلعہ لچھمن سنگھ لاہور میں ایک سازش کے تحت اہلِ حدیث قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں حضرت علامہ شہید رحمہ اللہ کے دستِ راست محسن اہلِ حدیث مولانا عبدالخالق قدوسی رحمہ اللہ بھی شہید ہوئے۔ یہ ہمارے ممدوح مولانا ابوبکر قدوسی کے والد گرامی تھے۔ اللہ تعالیٰ انھیں ہمیشہ جنت الفردوس میں داخل رکھے۔ آمین مُکرم ابوبکر صاحب حضرت علامہ صاحب رحمہ اللہ سے شرفِ دامادی کی نسبت بھی رکھتے ہیں ۔ ابھی حال ہی میں انھوں نے حضرت علامہ صاحب کی سوانح حیات ’’تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں ‘‘ لکھ کر شائع کی ہے۔ کتاب پڑھ کر اندازہ ہوا کہ یہ حضرت شہید رحمہ اللہ کی باقاعدہ پہلی سوانح عمری کا درجہ رکھتی ہے۔ کتاب کیا ہے۔ آبدار موتیوں کو ترتیب کی لڑی میں پرو دیا گیا ہے۔ ابوبکر صاحب اوائل عمر ہی سے قلم و قرطاس سے وابستہ ہیں ۔ آپ کے بے شمار کالم قومی و جماعتی اخبارات و جرائد میں مسلسل شائع ہوتے رہے ہیں ۔ موصوف جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنما ہیں اور ایک طویل عرصے سے اس کے آرگن ماہنامہ ’’الاخوۃ‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن ہیں ۔ بے شمار کالم اور اداریے ’’الاخوۃ‘‘ کی فائلوں میں منتشر اور بکھرے ہوئے ہیں ۔ ان کی تحریریں جاندار اور زندہ عنوانات پرایمان افروز، عمل انگیز اور اخلاص سے لبریز ہوتی ہیں ۔ ادیبانہ طرزِ تحریر، بے تکلف جملے اور بے تصنع الفاظ کا استعمال آپ کے مضامین کا خاصا ہوتے ہیں ۔ ابوبکر بھائی کافی عرصہ سے معدہ کے مرض میں مبتلا ہونے سے کافی کمزور ہوگئے ہیں ۔ صحت گرنے سے علمی اشغال میں بھی کمی آگئی ہے۔ دعاہے اللہ تعالیٰ انھیں شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین 30۔مولانا محمد یٰسین ظفر جامعہ سلفیہ فیصل آباد، جماعت اہلِ حدیث پاکستان کا بہت بڑا علمی، تعلیمی اور تدریسی ادارہ ہے۔ اس کا قیام اپریل ۱۹۵۵ء میں عمل میں آیا تھا۔ مولانا محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ اسی جامعہ کے مدیر ہیں ۔ جامعہ سلفیہ کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں آپ کی بے شمار خدمات ہیں ۔ یوں سمجھ لیجیے کہ جامعہ اور مولانا محمد یاسین ظفر دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم کا درجہ رکھتے ہیں ۔ آپ کا سکونتی مقام چک نمبر ۹۵۔ گ، ب نواں جمشید(تحصیل جڑاں والا ضلع فیصل آباد)
Flag Counter