Maktaba Wahhabi

627 - 924
جائے، کیوں کہ حضرت مرحوم کی کتب، علم، محبت اور ادب کے افکار کی روشنی سے لبریز ہیں ۔ وہ تاحیات متوقع خطرات سے اپنی قوم کے ہونہاروں کو بیدار کر کے اسلاف کا بھولا ہوا سبق ’’توحید و سنت‘‘ یاد دلاتے رہے۔ جناب سعید احمد بھٹی کو اپنے برادرِ بزرگ کی دینی وراثت کتاب و سنت کی تعلیمات اور نظریات پر رسوخ اور اعتماد ہے۔ انھوں نے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے سے ان کے علمی فیضان اور مشن کو روز افزوں آگے بڑھانے کا مصمم ارادہ کیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی صلاحیتوں میں اس قدر اضافہ فرمائے کہ وہ مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن تاریخ اہلِ حدیث، رجال اہلِ حدیث اور افکار اہلِ حدیث کے موضوع پر ان کی غیر مطبوعہ کاوشوں کو اشاعت کے جملہ مراحل سے گزار کر منصہ شہود پر لاسکیں ۔ اللہ تعالیٰ انھیں صحت و توانائی والی زندگی عطا کرے کہ وہ پورے انہماک کے ساتھ علمی اشغال پر توجہ دے سکیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین یا رب العٰلمین 2۔حافظ محمد حسان سعید بھٹی: آپ ایک تعلیم یافتہ ہر دل عزیز نوجوان شخصیت ہیں ۔ جناب سعید احمد بھٹی کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔ ۱۹؍ اگست ۱۹۹۱ء کو پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن کی نعمت سے بہرہ ور ہیں ۔ موصوف نے انٹر میڈیٹ کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اسلامک سٹڈیز میں بی ایس کیا ہے۔ چار سال کا یہ تعلیمی پروگرام ایم اے کے مساوی ہوتا ہے۔ ’’امام ترمذی اور ان کی اصطلاحاتِ حدیث‘‘ کے عنوان سے اس پروگرام میں مقالہ لکھا۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات امتیازی حیثیت میں پاس کیا اور اب اسی مضمون میں ایم فل مکمل کیا ہے۔ مقالے کا عنوان ہے: ’’قرآنِ مجید کا نظریہ اعجاز اور مستشرقین کا نقطۂ نظر‘‘ یونیورسٹی میں جن اساتذہ کرام کی شفقت و تربیت انھیں میسر آئی، ان میں پروفیسر ارشاد بھٹی، ڈاکٹر حافظ محمد عبداللہ، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر حافظ عبدالقیوم صاحبان کے نام سرفہرست نظر آتے ہیں ۔ موخر الذکر ان کے مقالے(thesis)کے سپر وائزر بھی ہیں ۔ حافظ صاحب کو علم و ادب سے خاص مناسبت ہے۔ حصولِ علم میں محنت، شوق، لگن، عزم و حوصلہ اور حسنِ عمل کی دولت سے مالامال ہیں ۔ انھوں نے حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی خدمت کر کے ان کی خوب دعائیں سمیٹیں ۔ اپنے گھر تشریف لانے والے اہلِ علم کا تپاک سے استقبال کرنا ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ آپ ایک اعلیٰ درجے کے مقالہ نگار ہیں اور اپنے مخصوص اسلوب کے باعث منفرد اور صاحبِ طرز ادیبوں میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں علم و عمل کے میدان میں بہت زیادہ ترقی عطا فرمائے کہ وہ ہمارے سامنے اپنے مرحوم بزرگ مولانا محمداسحاق بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا نقشِ ثانی ثابت ہوں ۔ آمین 3۔محمدنعمان اسحاق بھٹی: آپ مولانا بھٹی رحمہ اللہ کے نواسے ہیں اور اُن کی چھوٹی صاحبزادی سمیہ زیرک کے بڑے بیٹے ہیں ۔ والد گرامی
Flag Counter